فلم 'اینیمل' میں بوبی دیول کی دوسری بیوی کا پاکستان سے تعلق کا انکشاف

12-19-2023

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف ترین فلم ' اینیمل' میں اداکار بوبی دیول کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ نے پاکستان نے سے تعلق ہونے کا انکشاف کردیا۔

رپورٹ کےمطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں رنبیرکپور اور بوبی دیول کی سپر ہٹ فلم '  اینیمل ' میں بوبی دیول کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنے والی شفینا شاہ نے انکشاف کیا کہ ان کا تعلق پاکستان ہے۔شفینا شاہ نے بتایا کہ وہ انگلینڈ میں پیدا ہوئیں تاہم ان کی والدہ عطیہ شاہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔ شفینا شاہ کے والدین بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور وہ اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہی فلم انڈسٹری میں داخل ہوئیں۔ شفینا شاہ  کئی برسوں سے بحیثیت اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی پریزینٹر کام کر رہی ہیں اور انہوں نے ایک اشتہار میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔