پاکستانی ریپر ایواربی کا رکشے میں سفر،رکشے میں اپنا گانا چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

12-19-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکار ہ اور ریپر ایوابی نے رکشے میں سفر کے دوران اپنا گانا چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئرکردی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ریپر ایوا بی کو رکشے میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس منظر میں ایوا بی کا ہی گایا ہوا مشہور گانا  ” کنا یاری”  چل رہا ہے۔ ایوا بی نے ویڈیو کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ اب رکشے والے کو کیسے بتاوں کہ یہ ہمارا گانا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایوا بی کی پوسٹ پر لوگوں نے تبصرے کیے اور اسے ان کی کامیابی قرار دیا۔ ایوا بی کا گانا  ” کنا یاری” بہت مقبول ہوا تھا۔