لاہور:موٹر سائیکل سوار ڈاکو گھر کے باہر کھڑے بچوں سے موبائل فون چھین کر فرار

12-19-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکوؤں نے بڑوں کے بعد گلی میں کھیلتے بچوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

لاہور کے علاقے تاجپورہ سکیم میں ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جہاں مسلح ڈاکو گھر کے باہر کھڑے بچوں سے موبائل فون چھین کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے ہیں، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔