چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے چیئر پرسن نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس کی ملاقات

12-19-2023

(لاہور نیوز) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے چیئر پرسن نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس عائشہ رضا نے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مختلف اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرپرسن این سی آر سی عائشہ رضا نے تشدد کی شکار کمسن ملازمہ رضوانہ سے بھی  ملاقات کی اور رضوانہ کے علاج معالجے کیلئے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی کوششوں کی تعریف کی۔ سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدام کے بارے میں آگاہ کیا اور چیئر پرسن نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس کو مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔