الیکشن کمیشن کا احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

12-19-2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا کہ احد چیمہ کو فوری طور پر مشیر کے عہدے سے الگ کر دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو احد چیمہ کو ہٹانے کا حکم دیا، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، احد چیمہ انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ فواد حسن فواد کا معاملہ اکیس دسمبر کو سنا جائے گا۔