فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جی ون مارکیٹ میں چھاپہ، 30 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

12-19-2023

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جی ون مارکیٹ اور چونیاں میں چھاپے مارے۔

چھاپے کے دوران ساڑھے تین ہزار لٹر دودھ، 140 لٹر ناقص غیر معیاری آئل، 50 کلو ناقص زائد المیعاد گوشت، انڈے، 10 کلو نان فوڈ گریڈ پیکنگ میٹریل سمیت ممنوعہ کیمیکل تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ ناقص انتظامات پر ایک ریسٹورنٹ بند، 8 فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ لاہور سپلائی کے لئے آنے والا 35 سو لٹر ملاوٹی دودھ چونیاں بائی پاس پر تلف، 60 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ میں 30 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور بہتری کے لئے 21 کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔ خوراک کے معیار پر زیرو ٹالرنس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔