کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس، سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی و آپریشنل امور بارے بریفنگ

12-19-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر سپورٹس نے تمام سپورٹس کمپلیکسز کے انتظامی و آپریشنل امور بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جوہر ٹاؤن کے بعد سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس بھی کامیابی سے چل رہا ہے۔ سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب سہولیات سے فیملیز بھرپور مستفید ہو رہی ہیں۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں 22 سے زائد انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں و جسمانی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس میں مارشل آرٹ، یوگا، تائیکوانڈو کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ مشین بھی جلد نصب کر دی جائے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گلبرگ سپورٹس کمپلیکس، اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس، تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس شہریوں کے لئے کھلنے کے لئے تیار ہیں۔ چائنہ سکیم، ایل ڈی اے سٹی، ای ایم ای اور دیگر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس میں آئندہ سال 2024 میں سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی و آپریشنل امور پر ایکشن پلان بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سپورٹس کمپلیکس سے منسلک فوڈ کورٹ اور دکانوں کا بزنس پلان پیش کیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر ایس پی یو کلیم یوسف، ڈائریکٹر سپورٹس عبید اقبال، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی حفیظ اللہ نے شرکت کی۔