پٹرولیم نرخوں میں کمی کے باوجود تعمیراتی مٹیریل کی قیمتیں نیچے نہ آئیں

12-19-2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تعمیراتی مٹیریل کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔

ہوشربا مہنگائی سے ترقیاتی منصوبوں  کی لاگت  40 فیصد   بڑھ گئی، پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے بلڈنگ مٹیریل کی قیمتیں بھی بڑھیں تاہم  اب  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے شہر میں جاری  منصوبوں کی لاگت پر کوئی فرق نہ پڑا۔ حکومت کو تعمیراتی منصوبوں کی اضافی لاگت بدستور برداشت کرنی پڑ رہی ہے،ایل ڈی اے نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون میں کوئی کمی نہیں کی، ایل ڈی اے کی جانب سے آئندہ ہونے والی ادائیگیوں میں ڈی ایسکلیشن کی جائے گی۔