رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول
12-18-2023
(لاہور نیوز) رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک حکومت کو 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی۔
جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 17 ارب 61 کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کی نسبت پانچ ماہ میں 24 فیصد فنڈز ملے،سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس بھی رپورٹ میں شامل ہیں، ابھی تک ادھار تیل کی مد میں بھی سعودی عرب نے 50 کروڑ ڈالر کی سہولت فراہم کی۔ دستاویز کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بیرون ملک سے 40 کروڑ 74 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے، عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے 78 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ملے، عالمی مالیاتی اداروں سے رواں مالی سال 5 ارب 33 کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا چین، فرانس، جاپان، امریکہ سمیت دیگر ملکوں نے 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کئے۔