شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا
12-18-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے آج پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے سرکاری وکیل کے جواب کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو 14 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے کچھ دیر تھانہ مزنگ رکھنے کے بعد کوٹ لکھپت جیت منتقل کیا گیا تھا۔