شاداب خان کے مداحوں کیلئے بری خبر،آل راونڈر دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

12-18-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈرشاداب خان انجری کی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان پاؤں کی انجری کا شکار ہیں اور ان کی انجری بہتر ہونے میں مزید چار ہفتے درکار ہوں گے۔شاداب خان 3 دسمبر کو یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی  میں سیالکوٹ کے خلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، کراچی میں نیشنل ٹی20 میچ میں فیلڈنگ کے دوران شاداب خان کا پاؤں مڑ گیا تھا جس کے بعد انہیں پیٹھ پر بٹھاکر گراؤنڈ سے باہر لے  جایا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات پر ناراض بھی ہوا کہ زخمی کھلاڑی کو اسٹریچر کے بجائے ساتھی کرکٹر کندھے پر کیوں لے کر گئے؟ جب کہ تمام میڈیکل سہولتیں موجود تھیں۔واضح رہےکہ پاکستانی ٹیم جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ میں 5 ٹی 20 میچ کھیلے گی اور پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔