نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری

12-18-2023

(لاہور نیوز) یو ایچ ایس نے نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی۔

پنجاب کے 49 نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے 10 ہزار 397 امیدوار سامنے آئے ہیں۔ نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے 6685 لڑکیاں اور 3712 لڑکے امیدوار ہیں۔ امیدواروں کی فہرست یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔ ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے میرٹ 80.4 اور بی ڈی ایس کیلئے 78.2 رہنے کا امکان ہے۔ امیدوار اعتراضات یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر 19 دسمبر رات 12 بجے تک درج کرا سکتے ہیں۔