ملکی معیشت میں بہتری روشن مستقبل کی نوید دے رہی ہے، گورنر پنجاب

12-18-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا ہے ملکی معیشت میں بہتری روشن مستقبل کی نوید دے رہی ہے۔

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بین الصوبائی رابطوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلیغ الرحمن نے کہا دونوں صوبے مختلف شعبوں میں تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس لاہور کو عوام کے لئے منظم انداز میں کھولنے کے اقدام کو سراہا۔