عام انتخابات: الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری
12-18-2023
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے جن میں 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 مرد ووٹرز جبکہ 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 خواتین ووٹرزہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.87 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.13 فیصد ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے جس میں 5 لاکھ68 ہزار 406 مرد ووٹرز اور 5 لاکھ14 ہزار 623 خواتین ووٹرز ہیں۔ ای سی پی کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ہے جن میں ایک کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 655 مرد ووٹرز اور ایک کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 114 خواتین ووٹرز ہیں۔ اسی طرح خیبر پختوانخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے جس میں ایک کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 مرد ووٹرز ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 83 ہزار 722 ہے۔ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 71 ہزار 947 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 164 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ55 ہزار 783 ہے۔