آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں چوتھے نمبر پر آ گیا

12-18-2023

(لاہور نیوز) آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 205 ریکارڈ کی گئی۔

مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 368 ریکارڈ، ڈی ایچ اے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 334 ریکارڈ، کم سے کم درجہ حرارت 5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملکی تاریخ میں مصنوعی بارش کا پہلا تجربہ کامیاب رہا۔ سموگ کے تدارک کے لئے کی گئی مصنوعی بارش سموگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام تاہم آج بھی شہر میں سموگ کی اوسط شرح 200 سے تجاوز کر گئی۔