انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

12-18-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات ملی تھیں جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورت حال نارمل ہے۔ پاکستان بھر میں اتوار کے روز فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہی جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔