پرتھ ٹیسٹ چوتھے روز ہی ختم ہونے پر واکا سٹیڈیم کے کیوریٹر کو تنقید کا سامنا
12-18-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ چوتھے روز ہی ختم ہونے پر واکا سٹیڈیم کے کیوریٹر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق چوتھے روز سٹیڈیم کی پچ بیٹرز کے لئے محفوظ نہیں تھی۔ دونوں ٹیموں (پاکستان اور آسٹریلیا) کے بیٹرز کو چیلنجنگ کنڈیشنز درپیش تھیں۔ میچ کے دوران شائقین کا ہجوم بھی کم تھا اور پچ بھی معیاری نہیں تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارنوس لبوشین کے ہاتھ کی انگلی پر گیند لگی، سکین کرایا گیا، خرم شہزاد کی گیندوں کو غیر معمولی طور پر باؤنس ملتا رہا۔ اس حوالے سے سابق آسٹریلین وکٹ کیپر این ہیلی کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی سیزن کا پہلا ٹیسٹ برسبین میں ہونا چاہیے جبکہ سابق کرکٹر سائمن او ڈونل کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی اس پر کیا ایکشن لیتا ہے۔