پنجاب حکومت کا انڈر 16 کے کھلاڑیوں کو وظیفہ دینے کا اعلان

12-18-2023

(لاہور نیوز) نگران حکومت پنجاب نے انڈر 16 کے ہر کھلاڑی کو وظیفہ دینے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو آگے  لے جانے کے لئے اقدامات کریں گے، صوبے میں کھیلوں کے لئے 2 سال کا شیڈول تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 16 پروفیشنل سپورٹس کے لئے الگ الگ کیلینڈرز تیار کئے ہیں، انڈر 16 کے ہر کھلاڑی کو 10 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 18 کھیلوں کے لئے پروفیشنل ٹیمیں بنائیں گے، ابتدائی طور پر 6 کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے۔ مشیر کھیل نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں کھیلوں کے لئے تمام سہولیات مہیا کر رہے ہیں، کھیلوں کا فروغ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے جبکہ کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے بھی کوشاں ہیں۔