باکسنگ ڈے ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستانی شائقین کیلئے کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان

12-18-2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فینز کے لئے میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلے کا نام دیا گیا ہے، کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر لگایا جائے گا۔ کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لئے رنگا رنگ سٹالز لگائے جائیں گے، اس دوران شائقین کرکٹ چار پائیوں پر بیٹھ کر بڑی سکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتدائی 3 روز تک جاری رہے گا، میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی فینز کے لئے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔