ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں فالو اپ آپریشن،متعدد املاک سیل

12-18-2023

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف فالو اپ آپریشن کے دوران متعدد املاک کو سیل کردیا۔

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن خیابان فردوسی میں فالو اپ آپریشن کے دوران غیر قانونی پارکنگ والی 15 سے زائد کمرشل املاک کو سیل کر دیا۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق 13 دسمبر کو بھی کارروائی کرتے ہوئے ایل ڈی اے ٹیموں نے رات گئے 26 املاک کو سیل کیا تھا، ان املاک میں معروف فوڈ پوائنٹس، کیفے، بیکری، چائے خانہ جات، اور ریستوران شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور نے کیا،کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی کمرشلائزیشن و نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔