پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

12-18-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے خلاف متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی۔

عدالت عالیہ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے خلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء خلاف قانون قرار دیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے جس پر لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے خلاف متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی۔