انتخابی مہم کی تیاریاں، مسلم لیگ ن نے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا
12-17-2023
(لاہور نیوز) انتخابی مہم کی تیاریاں جاری، مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری 9 نکاتی ایجنڈے میں سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی کی جائے گی ، آمدنی ، محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات ایجنڈے میں شامل ہے۔ برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدت، توانائی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی، نظام عدل و انصاف میں اصلاحات بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری ، نوجوان اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع ، پاکستان میں زراعت کے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانا بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔