تنخواہوں پر ٹیکس میں اضافے کے مطالبے کا معاملہ، آئی ایم ایف واضح بیان جاری
12-17-2023
(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان میں تنخواہوں پر ٹیکس بڑھانے کی تردید کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے نمائندے نے کہا ہے کہ تنخواہوں پرٹیکس میں اضافے کے مطالبے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کاروباری آمدنی پرٹیکس میں اضافے اور پٹرولیم لیوی کی حدبڑھانے کابھی کوئی مطالبہ نہیں کیا۔