جے یو آئی کے مرکزی انتخابی بورڈ کا اجلاس کل طلب

12-17-2023

(ویب ڈیسک) جے یو آئی کے مرکزی انتخابی بورڈ کا اہم اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا۔

اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہو گا، اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، اجلاس میں صوبائی انتخابی بورڈز کی سفارشات پر غور و خوض ہو گا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔