بابر اعظم 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے

12-17-2023

(ویب ڈیسک) بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے۔

بابر اعظم  نے یہ رنز 49.08 کی اوسط سے بنائے جو ٹاپ 5 بیٹرز سے زیادہ بہتر ہے، 301 اننگز کے دوران بابر  نے 31 سنچریاں اور 81 ففٹیز سکور کی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 20541 انٹرنیشنل رنز انضمام الحق نے بنائے، ان کے بعد یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد موجود ہیں۔ پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم صرف 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔