لیسکو نے مزید 278 بجلی چور پکڑ لئے

12-17-2023

(ویب ڈیسک) لیسکو نے 24 گھنٹوں کے دوران بجلی چوری میں مزید 278 ملزمان پکڑ لئے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں تھانوں میں دائر کی گئی ہیں اور 144 رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، 13 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ کنکشنز میں 3 زرعی، 5 کمرشل اور 270 ڈومیسٹک تھے جن کو منقطع کرکے 291345 یونٹس ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ ترجمان لیسکو کا کہنا تھا بادامی باغ کے علاقے میں کنکشن کو 300000 روپے، شاہدرہ کے علاقے صدر میں کنکشن کو 120000 روپے، فیکٹری ایریا کے علاقے میں کنکشن کو 120000 روپے اور فیروز والا کے علاقے میں کنکشن کو 110000 کی رقم چارج کی گئی ہے۔