گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 18 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
12-17-2023
(لاہور نیوز)گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 18 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 15 ہزار 47 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں ڈینگی کے 6948 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں گزشتہ روز 10 نئے مریض سامنے آئے، رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2654 مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے راولپنڈی میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا، گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1584 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گزشتہ روز دو نئے ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1444 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گزشتہ روز ایک نیا ڈینگی مریض رپورٹ ہوا، فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 912 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز دو نئے ڈینگی مریض کی تصدیق ہوئی۔ علی جان خان کا کہنا ہے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 32 مریض زیر علاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 16 مریض زیر علاج ہیں، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔