شہر کے تمام گرجا گھروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، سید علی ناصر رضوی

12-17-2023

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے شہر کے تمام گرجا گھروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے لاہور پولیس کے 01 ہزار کے قریب افسران و اہلکار تعینات ہیں، شہر کے اِنٹری پوائنٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ سید علی ناصر رضوی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا مسیحی عبادت گاہوں پر تعینات جوان الرٹ رہیں، گردونواح میں کڑی نظر رکھیں، سپروائزری افسران حفاظتی انتظامات خود چیک کریں، گرجا گھروں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی لی جائے، ڈولفن، پی آر یو اور تھانوں کی گاڑیاں موثر گشت جاری رکھیں۔