پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا
12-17-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل(پیر کو )کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 131 رنز اور دوسرے میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل نیوزی لینڈ کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔