پنجاب پولیس بہت بہتر کام کر رہی ہے، آئی جی پنجاب

12-17-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے پنجاب پولیس بہت بہتر کام کر رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا ایک انٹرنیشنل سروے میں پولیس کو کرپٹ کہا، ہم  نے انٹرنیشنل سروے والوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ دوبارہ سروے کریں، پنجاب پولیس بہت بہتر کام کر رہی ہے، انٹرنیشنل سروے کو ہم ڈیٹا سے غلط ثابت کریں گے، پولیس کے خدمت مراکز بہت بہتر کام کر رہے ہیں، پولیس اب سروسز کا کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا دو کیس چھوڑ کر باقی تمام ڈکیتی کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے، ڈیرہ غازی خان میں 6 کروڑ کے لئے اغوا ہونے والے بچے کو بغیر تاوان کے بازیاب کروایا ہے، گولی کا جواب گولی سے دیں گے، چیک پوسٹوں پر ہونے والے حملے ہم  نے پسپا کئے، پنجاب کے تمام تھانوں کو وی آئی پیز بنایا جا رہا ہے۔