توہین الیکشن کمیشن کیس : بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کل ہو گی

12-17-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ کا  فل بنچ کل بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا، فل بنچ کی سربراہی جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔ یادرہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی، بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔