ایئرپورٹس پر ججز اور ان کی بیگمات تلاشی سے مستثنیٰ قرار

12-17-2023

(ویب ڈیسک) ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ججز اور ان کی بیگمات کو ہوائی اڈوں پر تلاشی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔

سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کی تلاشی نہیں ہوگی۔ حکم نامہ کے مطابق ہوائی اڈوں پر ملک بھر کے حاضر سروس ججوں اور ان کی بیگمات کی بھی تلاشی نہیں لی جائے گی۔ اے ایس ایف کی جانب سے سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ججز کو تلاشی سے استثنیٰ سے متعلق حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا،سیکرٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنیٰ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پر جاری کیا۔