اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ابوظہبی سے گرفتار

12-17-2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق اشتہاری قیصر شہزاد 2021 میں راولپنڈی میں شہری کو گولیوں کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے مجرم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا ۔ پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ اشتہاری قیصر شہزاد گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گیا، ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس نے مجرم کو حراست میں لے لیا ۔ واضح رہے کہ رواں برس پنجاب پولیس نے بیرون ممالک سے مجموعی طور پر 146 اشتہاریوں کو گرفتارکیا ہے۔