پٹرول سستا ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کا امکان
12-17-2023
(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ہے۔
نگران حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل میں 55.17 روپے کمی کی ہے۔ موجودہ حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی سے عوام کو کافی حد تک ریلیف دیا ہے، آنے والے دنوں میں اشیائے خورونوش اور دیگر اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی سے مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں پٹرول 331 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے تھی، اب وہی پٹرول کی قیمت 16 دسمبر 2023 کو کمی کے بعد 267 روپے34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے تک آگئی ہے۔