ایل ڈی اے حکام کی سستی سے ترقیاتی منصوبے ٹھپ

12-17-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے حکام کی سستی سے ترقیاتی منصوبے ٹھپ ہو کر رہ گئے، ایل ڈی اے منظور شدہ 13 سکیموں میں سے صرف ایک پر کام شروع کر سکا۔

ایل ڈی اے حکام کی روایتی سستی ترقیاتی منصوبوں کےآڑے آنے لگی، ایل ڈی اے کی جانب سے  گزشتہ مالی سال میں بیشتر ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز مکمل خرچ نہیں کئے گئے، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام نے ذاتی وسائل سے  شروع کئے گئے بیشتر  منصوبے بھی مکمل نہیں کئے۔ ایل ڈی اے فلیٹ اور بلڈنگز تعمیر کرنے کی  13 سکیموں میں سے صرف ایک پر کام شروع کر سکا، ایل ڈی اے ایونیو ون کے نئے آفس کی بلڈنگ کےلئے5 کروڑ روپے استعمال نہیں کئے گئے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایل او ایس ملتان روڈ کی ری سٹرکچرنگ  کےلئے بھی  ساڑھے8کروڑ روپے  استعمال نہیں کئے گئے۔