شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گیا،باغبانپورہ میں 4 افراد قتل

12-16-2023

(لاہور نیوز)باغبانپورہ میں مہندی کی تقریب سے واپس آنے والی کار پر فائر نگ کرکے4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  باغبانپورہ کے علاقہ سلامت پورہ میں مہندی کی رسم سے واپس آنے والی کار پر  نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند گولیاں برسادیں،فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہایک خاتون کو ملزم نے گاڑی سے باہر نکال کر دوبارہ فائرنگ کی اور ٹھوکریں بھی ماریں۔ رپورٹ کےمطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔