سلطان بہادر عزیز جھل مگسی جیپ ریلی سٹاک کیٹیگری کے فاتح قرار

12-16-2023

(لاہور نیوز) سلطان بہادر عزیز نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 35 منٹ 26 سیکنڈ میں طے کر کے جھل مگسی جیپ ریلی سٹاک کیٹیگری کا مقابلہ جیت لیا، افنان خلیل دوسرے اور عمران اکبر تیسرے نمبر پر رہے۔

 جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی میں آج سٹاک اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے ہوئے، ریلی میں بائیک ریس ٹریک 33 جبکہ جیپ ٹریک 130 کلومیٹرز پر مشتمل تھا۔ گزشتہ ماہ تھل جیپ ریلی کی سٹاک کیٹیگری میں بھی سلطان بہادر عزیز کی پہلی پوزیشن تھی، سلطان بہادر عزیز نے سٹاک کیٹیگری میں سب سے زیادہ مرتبہ ریس جیتنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔