قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈےا نٹرنیشنل میچ،ندا ڈار کھیل سے باہر

12-16-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نیوزی لینڈ کے خلاف 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے باہر ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ندا ڈار، جو 11 دسمبر کو کوئنزٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران چہرے پر گیند لگنے سے میدان سےباہرچلی گئیں تھیں، وہ کنکشن کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ہیگلے اوول میں ہونے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے باہر ہو گئی تھیں۔ تاہم آج شام ڈاکٹر اور ٹیم فزیو کی طرف سے معائنے کے بعد آل راؤنڈر ندا ڈار کی طبیعت میں پچھلے 2  دنوں سے کافی بہتری آئی ہے لیکن  صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ندا ڈار کو مزید آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور اس لیے وہ دورے کے آخری میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔ واضح رہے کہ کپتان ندا ڈار کی غیر موجودگی میں فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔