عامر جمال کرکٹ سٹار بننے سے پہلے اپنا گھر کیسے چلاتے تھے؟قومی کرکٹر کا بڑا نکشاف

12-16-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عامر جمال نے کرکٹ سٹار بننے سے قبل ٹیکسی ڈرائیور ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والے باولر  عامر جمال نے پی سی بی کے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ گھر چلانے کے لیے صبح اور شام کو پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے رہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ دوپہر میں کرکٹ کھیل کر اپنے کھیل میں نکھار لانے کی کوشش کرتے رہے، زیادہ حوصلہ افزائی نہ ہونے پر ایک بارکلب کرکٹ کھیلنے آسٹریلیا بھی گئے، پھر گریڈ2 کھیلنے کی خاطر واپس آئے تو موقع نہیں مل پایا۔ عامر جمال کا مزید کہنا تھا کہ  مشکلات سے ہمت ہارنے کے بجائے مزید محنت کی، وہ پاکستان کے تربیتی کیمپ میں بطور نیٹ باولر بھی شامل رہے،ان کے مطابق جب پہلی بار ٹیم میں شمولیت کا سنا تو یقین نہیں آیا تھا۔