گارمنٹس اور آٹو موبابیل کی پیداوار کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

12-16-2023

(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے،اکتوبر 2023ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2  فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کے 4 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ میں کاٹن یارن کی پیداوار میں 24.73 فیصد اور کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 14.73 فیصد کی کمی ہوئی۔ علاوہ ازیں چار ماہ میں لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 2.04 فیصد جبکہ آٹو موبایل کی پیداوار میں 48.94 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گارمنٹس کی پیداوار میں 26.52 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 7.55 فیصد، فرٹیلائزرز کی پیداوار میں 8.91 اور سیمنٹ کی پیداوار میں 7.10 فیصد کا اضافہ بھی ہوا ہے۔