آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا

12-16-2023

(لاہور نیوز) مصنوعی بارش کے باوجود پنجاب کا صوبائی دارالحکومت دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 363 ریکارڈ کی گئی۔

کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 512 ، مصری شاہ علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 488 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں، کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔