غازی آباد پولیس کی کارروائی، سر عام اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار

12-16-2023

(لاہور نیوز) غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے 02 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے۔

ترجمان پولیس کینٹ ڈویژن کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ناجاٸز اسلحہ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے۔ غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرعام اسلحہ لہرانے اور نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں فہد اور حماد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 02 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او غازی آباد دانیال یونس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا ناجاٸز اسلحہ، شو آف ویپن، ہواٸی فاٸرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔