جونیئر ہاکی ورلڈ کپ : پاکستان کی 8 ویں پوزیشن

12-16-2023

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی جونیئر ٹیم نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی۔

کوالالمپور میں ایونٹ میں 7 سے 8 ویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرایا۔ پاکستان کی جانب سے تینوں گول ارباز احمد نے کئے ، میچ کے پہلے کوارٹر میں مقابلہ ایک،  ایک اور دوسرے میں دو ، دو گول سے برابر تھا، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں ارجنٹائن نے چار گول کئے ، پاکستان تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں صرف ایک گول کر سکا۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں ، ایونٹ کا فائنل آج جرمنی اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا۔