شہر کی 45 سے زائد سڑکوں پر پیچ ورک مکمل ہو چکا: ڈپٹی کمشنر
12-16-2023
(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی 45 سے زائد ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں پر پیچ ورک کا مکمل ہو چکا ہے۔
بلدیہ عظمیٰ لاہور شہر کی بہتری کے لئے کوشاں ہے، ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر شہر کی اہم شاہراہوں کی مرمت جاری ہے، خستہ حال اور قابل مرمت سڑکوں پر پیچ ورک کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ اب تک 44 ہزار 724 سکوائر فٹ پیچ ورک کا کام مکمل ہو چکا ہے،45 سے زائد ٹوٹ پھوٹ کی شکار شاہراہوں پر پیچ ورک کا مکمل کرلیا گیا ہے،تمام افسران کو پیچ ورک عمل کی مکمل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا مٹیریل اور کام کی کوالٹی میں کوتاہی براداشت نہیں کی جائے گی،سڑکوں کی مرمت سے ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی،عوام پیچ ورک کے عمل سے متعلق کسی بھی شکایات کی صورت میں سوشل میڈیا پر آگاہ کریں، عوامی شکایات کے ازالے کے لئے بلدیہ عظمیٰ عملہ فیلڈ موجود ہے۔