سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

12-16-2023

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ہمایوں اختر خان نے آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین  اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور دونوں قائدین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی، علیم خان اور جہانگیر ترین نے ہمایوں اختر کو پارٹی مفلر پہناتے ہوئے آئی پی پی میں خوش آمدید کہا۔ آئی پی پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ہمایوں اختر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی، 9 مئی کو شہداء کے مجسموں کو جلایا گیا،  میرے لیے ممکن نہیں تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مزید چلتا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین بڑے،عبدالعلیم خان چھوٹےبھائی ہیں، ساتھیوں سےمشاورت کےبعد استحکام پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، ملک غربت،مہنگائی میں پستا چلا جارہا ہے، ہم اپنےملک کوغربت کی زنجیروں سےباہرنکالیں گے، آئی پی پی کی قیادت سےمجھےپوری امید ہے۔