سال دو ہزار تئیس تعلیم کے حوالے سے بھی مشکل رہا
12-16-2023
(لاہور نیوز) مہنگائی کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنا بھی مشکل ہونے لگا۔ ایک برس کے دوران نصابی کتب اور نوٹ بکس کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ ہو گیا۔
مہنگائی کے اس دور میں تعلیم حاصل کرنا بھی مشکل ہو گیا۔ سال دو ہزار تئیس تعلیم کے حوالے سے بھی مشکل رہا۔ ایک برس کے دوران کاغذ کی قیمت میں سو فیصد تک اضافے نے کتابیں اور نوٹ بکس بھی مہنگی کر دیں۔ کتابوں اور کاپیوں کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چھ سو روپے والی ہیلپنگ بک اب آٹھ سو کی ہو گئی۔ نصابی کتب میں بھی فی کورس ایک سے دو ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اپنا جیب خرچ اب کتابیں اور نوٹ بکس خریدنے پر لگا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے کبھی بھی نرخوں میں اضافہ کر لیا جاتا ہے اور کوئی چیک کرنے والا ہی نہیں۔ حکومت اس شعبہ کو بھی لگام ڈالے۔