معصوم بچوں نے لازوال قربانیوں سے پاکستان میں امن کی بنیادرکھی:سارہ احمد

12-16-2023

(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کو اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں نے لازوال قربانیوں سے پاکستان میں امن کی بنیاد رکھی۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر کا دن معصوم بچوں کی عظیم شہادت اور قربانیوں کا دن ہے ،ہم آرمی پبلک سکول کے معصوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ سارہ احمد کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، معصوم شہداء کی قربانیوں نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، معصوم بچوں نے لازوال قربانیوں سے پاکستان میں امن کی بنیاد رکھی، شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن شہدائے اے پی ایس سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور معصوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔