ماہِ رمضان کب شروع ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

12-16-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو برکتوں اور رحمتوں والے ماہ رمضان المبارک کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے۔

معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی ہے۔ امارات فلکیاتی سوسائٹی کے ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے تاہم سرکاری طور پر تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم جمادی الثانی 1445 ہجری 15 دسمبر بروز جمعۃ المبارک کو تھی۔