گلوبل ویلیج ارینا سنٹر لیز پر دینے کیلئے ایل ڈی اے اور سی بی ڈی میں معاملات طے
12-16-2023
(لاہور نیوز) گلوبل ویلیج ارینا سنٹر کو لیز پر دینے کے لیے ایل ڈی اے اور سی بی ڈی پنجاب میں معاملات طے پا گئے۔
معاہدے سے متعلق حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی،ایل ڈی اے نے سمری منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو جبکہ کابینہ نے معاہدے پر رائے لینے کے لیے سمری محکمہ قانون اور خزانہ کو ارسال کر دی۔ معاہدے کے مطابق سی بی ڈی پنجاب کو ارینا سنٹر گلوبل ویلیج لیز پر دیا جائے گا، ایل ڈی اے کو منافع کا 72 فیصد جبکہ سی بی ڈی کو 28 فیصد شیئر ملے گا سی بی ڈی پنجاب نے ارینا سنٹر کا نام تبدیل کر کے لیز پر دینے کے لیے نام "گلوبل ویلیج" رکھ دیا۔ گلوبل ویلیج لیز پر دینے کے لیےمعاہدہ میں بھی تبدیلیاں کر دی گئیں،گلوبل ویلیج جوہر ٹاؤن کو 33 سال کے لیے لیز پر دیا جائے گا۔