چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان معاہدے پر دستخط

12-15-2023

(لاہورنیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کیلئے پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

  چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے آج دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل کونسلر جوناتھن ہال سے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حقوق کے معاہدے پر دستخط کئے گئے، ذکا اشرف نے معاہدے کے موقع پر آئی سی سی حکام کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پہلے ہی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے آنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔ واضح رہے کہ نگران  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے حالیہ ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی میں سکیورٹی اداروں کے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔